سے ملاقات اور کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 23اپریل ( سیاست نیوز)سابق ریاستی وزیر ناگم جناردھن ریڈی نے جو حال ہی میں بی جے پی سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ 25 اپریل کو دہلی میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ۔ ضلع محبوب نگر کی نمائندگی کرنے والے سینئر قائد ناگم جناردھن ریڈی 4مرتبہ اسمبلی کو منتخب ہوچکے ہیں ۔ تلگودیشم دور حکومت میں کئی اہم وزارتوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک کے دوران انہوں نے تلگودیشم سے علحدگی احتیار کی ‘ اپنی جانب سے سیاسی پارٹی تشکیل دیتے یہوئے بحیثیت آزاد امیدوار ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ‘2014ء سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے والے این جناردھن ریڈی محبوب نگر حلقہ لوک سبھا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا ‘ شکست سے دوچار ہوگئے گذشتہ ایک سال سے بی جے پی کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھنے والے ناگم جناردھن ریڈی اُگادی کے بعد بی جے پی سے مستعفی ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کی تیاری کررہے تھے ۔