حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں دریائے گوداوری کے ذریعہ پانی کے تیز بہاؤ ( پانی کی آمد ) کی وجہ سے پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ اس طرح ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی جملہ سطح آب 590 فٹ کے منجملہ فی الوقت پراجکٹ کی سطح آب زائد از 575 فٹ پہنچ چکی ہے جبکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش ( مقدار )312 ٹی ایم سی ہے لیکن فی الوقت ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کی مقدار زائد از 269 ٹی ایم سی ہے۔ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت کرشناسے پراجکٹ کا اِن فلو 73 ہزار کیوسکس رہنے پر پانی کا پراجکٹ سے اخراج ( آؤٹ فلو ) 9 ہزار کیوسکس ہے۔سری سیلم کی جملہ سطح آب885 فٹ کے منجملہ فی الوقت سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب بڑھ کر 884 فٹ ہوگئی ہے۔