نلگنڈہ 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میںواقع ایشیاء کا سب سے بڑا ہمہ مقصدی پراجکٹ کی سطح آب 589.30 درج ہوگی واضح رہیکہ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے اور 409 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے سری سیلم سے پانی کے اخراج اور بارش کی وجہ پراجکٹ کی سطح آب کیلئے صرف .10 ہی باقی ہے جبکہ 309.95ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہے ۔ توقع ہے کہ صبح تک پراجکٹوں کے ایڈیل کریسٹ گیٹوں سے پانی کو خارج کیا جاسکتا ہے پراجکٹ سے دائیں اور بائیں نہر کو 11 ہزار کیوزکس پانی کو چھوڑاجارہا ہے برقی پیدوار کیلئے 3170 کیوزک پانی ایس ایل بی سی نہر سے 800 کیوزک پانی چھوڑا جارہا ہے ناگر جنا ساگر پراجکٹ سے جملہ 557367 کیوزک پانی کو چھوڑ ا جارہا ہے اتوار کی تعطیل کی وجہ اور پراجکٹ کی سطح آب کے مکمل ہونے کی اطلاع پر ساگر میں دیہی عوام اور اطراف و اکناف کے عوام کثیر تعداد میں پہنچ کر حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔