ناگرجنا ساگر چار سال بعد لبریز

عوام اور سیاحوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی اضافہ
حیدرآباد ۔ 3ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے اہم آبپاشی پراجکٹ ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں دریائے کرشنا سے پانی کا تیز بہاؤ ( ان فلو) جاری ہے جس کے نتیجہ مںی ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی جملہ سطح آب 590 فٹ کے منجملہ 586.90 فٹ ہوچکی ہے ۔ پراجکٹ کے ایک سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت ناگر جناساگر پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ ( پانی کی آمد ) (71.102) لاکھ کیوزکس اور آؤٹ فلور صرف 32 ہزار کیوزکس ہے ۔ اس طرح ناگر جنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش ( پانی کی مقدار) 312ٹی ایم سی کے منجملہ فی الوقت پانی کی گنجائش اس قدر 304.46 ٹی ایم سی پائی جاتی ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق ناگر جنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب تقریباً چار سال بعد مکمل ہونے کے پیش نظر پانی سے لبریز ناگر جنا ساگر پراجکٹ کا نظارہ دیکھنے کیلئے عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ ریاست کے مختلف مقامات سے گاڑیوں وغیرہ کے ذریعہ عوام کثیر تعداد میں ناگرجنا ساگر پراجکٹ پہنچ رہے ہیں ۔