ناگرجنا ساگر پراجکٹ : اے پی اور تلنگانہ کے درمیان آبی تنازعہ

گنٹور۔/28 فبروری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں کے درمیان ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے متعلق اختلاف آج پھر ایک بار اُبھر آیا جب تلنگانہ کے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے پانی کی دائیں پشتے والے کنال کی طرف اجرائی موقوف کردی۔ اس پر ردِعمل میں اے پی کے عہدیداروں نے پانی روکنے پر اعتراض کیا کیونکہ ان کے مطابق ان کے حصہ کا پانی ابھی جاری کرنا باقی ہے۔ اے پی کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تلنگانہ اس کنال کیلئے فوری پانی جاری کرے۔ کرشنا بورڈ نے ناگرجنا ساگر سے اے پی کیلئے 10.5 ٹی ایم سی فیٹ پانی مختص کیا ہے۔