کوہیما ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ کے وزیر داخلہ وائی پاٹن نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان کے سامنے ریاست کے زیر التواء مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دریں اثناء نئی دہلی کے ناگالینڈ ہاؤس کے پی آر او کولی میرے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مسٹر پاٹن نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران آئی ار بی پٹالین کیلئے ناقص انفراسٹرکچر ، حکومت مغربی بنگال کی جانب باز ادائیگی کی عدم وصولی جو دراصل اس ریاست میں ناگالینڈ آئی آر بی بٹالین کی ملازمت کے سلسلہ میں تھا، آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی قلت اور ناگا امن مذاکرات کیلئے مصالحت کاروں کی تقرری جیسے موضوعات پر دونوں قائدین نے تبادلہ خیال کیا ۔