گوانگجھاو، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوبامہ نے آج اپنے ترک ہم منصب مسٹر طیب اردوگان سے کہا کہ ان کی انتظامیہ ترک حکام کو اپنی تحقیقات میں مدد کرنے کے لئے ترک حکومت کے ساھت کرے گی تاکہ ترکی میں بغاوت کی سازش کرنے والوں کو یقینی طورپر انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے ۔مسٹر بارک اوبامہ اور طیب اردوگان نے آج چین مشرقی شہر گوانگجھاو میں جاری جی-20 سربراہ کانفرنس کے دوران علاحدہ طورپر ملاقات کی ، جہاں دونوں لیڈروں نے آپس میں تبادلہ خیال کیا۔
ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں کا کئی دیہات پر قبضہ
بیروت، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الرائی قصبے کے نزدیک کئی دیہاتوں کو اسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے واپس لے لیا ہے ۔ ایک باغی افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ باغی گروہوں نے جہادیوں کے خلاف ایک نئی مہم شروع کی ہے جس کے تحت انہوں نے کئی دیہاتوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ باغی گروپ کے کمانڈر زکریا نے کہاکہ”انہوں نے کئی دیہاتوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ، اور تقریبا آٹھ دیہاتو ں میں ان کے اہلکاروں پھیل چکے ہیں”۔