ناٹو کے حملے سے 4 افغان شہریوں کی ہلاکت

کابل۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو کے ایک ہیلی کاپٹر حملے سے جس میں طالبان عسکریت پسندوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، مغربی افغانستان میں چار شہری ہلاک ہوگئے۔ ناٹو کے بموجب حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ حملہ صوبہ ہیرات میں کیا گیا۔ ناٹو کے حملوں سے پورے ملک میں کئی بار بے قصور شہری ہلاک ہوچکے ہیں جس کے خلاف احتجاج بھی ہوچکا ہے۔صدر افغانستان حامد کرزئی بھی ناٹو کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر برہم ہیں۔ کرزئی کی امریکہ پر سر عام تنقیدوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس
سے مودی کے خطاب کا امکان نہیں
واشنگٹن۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ وہ ستمبر کے اواخر میں صدر امریکہ براک اوباما سے ملاقات کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ایوان نمائندگان کے 80 سے زیادہ اور کئی اعلیٰ سطحی ارکان سینیٹ نے بشمول اسپیکر ، مودی کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی تھی۔