پیرس ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کا سب سے بڑا فوجی اتحاد ناٹو اپنے ارکان عملہ کو ہدایت جاری کرچکا ہیکہ بلجیم میں سخت چوکسی کے اعلان کے بعد اس کے ارکان عملہ کو اپنے گھروں تک محدود رہنا چاہئے۔ تاہم انہیں سخت چوکس بھی رہنا چاہئے۔ ناٹو کے عہدیدار نے کہا کہ ہمیں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرنا ضروری تھے تاکہ ہمارے ارکان عملہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہفتہ کے دن بلجیم کے عہدیداروں نے بروسیلس کے علاقہ میں چوکسی کی سطح میں اضافہ کردیا ہے۔ ناٹو نے بیرون ملک سیاحی اور سیاحوں کے گروپ کی بیرون ملک روانگی کو بھی منسوخ کردیا ہے جنہیں قبل ازیں ایسے سفر کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد بلجیم پر بھی حملوں کے خطرہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔