کراچی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلح عسکریت پسندوں نے ناٹو کے ایک آئیل ٹینکر کو نذر آتش کرتے ہوئے اُس کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ پاکستان کے گڑبڑ زدہ صوبہ بلوچستان میں پیش آیا۔ گزشتہ شب یہاں دھاڈار علاقہ میں عسکریت پسندوں نے ناٹو کے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ کلینر کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بعدازاں آئیل ٹینکر کو نذر آتش کردیا جس کے شعلے کئی کیلو میٹر دور تک بھی دیکھے گئے۔ اس حملہ کے لئے کسی فرد یا تنظیم نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی۔