نانگاگوا کی بوہاری کو مبارکباد

ہرایرے ، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) زمبا بوے کے صدر ا یمرسن نا نگاگوا نے نا ئجیریا کے صدارتی انتخابات میں مسٹر محمد بوہاری کو ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔ مسٹرنا نگاگوا نے ملک کو ترقی کی سمت میں آگے لے جانے کی کوششوں کے لئے بھی مسٹر بخاری کو نیک خواہشات پیش کیں ۔ نا نگاگوا نے ٹویٹ کیا‘‘ایک بار پھر نائجیریا کا صدر منتخب ہونے کے لئے محمد بوہاری آپ کومبارکبادی ۔ میری نیک خواہشات ہے کہ آپ اپنی قیادت سے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر آگے بڑھانا جاری رکھیں اور نائجیریا کے لوگوں نے آپ پر جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان کو پورا کریں’’۔ نائجیریا کے انتخابی کمیشن نے ہفتہ کو ہوئے صدارتی انتخابات میں چہارشنبہ کو مسٹر بوہاری کو فاتح قرار دے دیا۔