ممبئی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکار نانا پاٹیکر جن پر تنو شری دتہ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے، پیر کو میڈیا سے مخاطب کرنے والے تھے لیکن اس پریس کانفرنس کو اب مسنوخ کردیا گیا ہے۔ نانا پاٹیکر کے فرزند ملہر نے کل رات میڈیا کو ایک پیام روانہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔ جب ان کے وکیل سے ربط پیدا کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ 67 سالہ اداکار کے وکیل نے ایک دہے قبل کے ایک واقعہ میں نانا پاٹیکر کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر دتہ کو قانونی نوٹس بھیجی ہے۔