بالی ووڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کی فلمی صنعت میں اپنی الگ پہچان ہے۔ ان کے مداح دنیا بھر میں ہیں۔ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’کالا‘‘ میں نبھائے ویلن کے کردار سے خوب مقبولیت حاصل کی۔ اب خبر ہے کہ نانا پاٹیکر تلگو فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ اسٹار ڈائرکٹر تری وکرم سرینواس کے ڈائرکشن میں اسٹائلش اسٹار الوارجن کی نئی فلم میں نانا پاٹیکر کو پروڈیوسر نے ایک اہم کردار کے لئے سائن کیا ہے۔ تری وکرم سرینواس اور الو ارجن تیسری بار ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔ باپ اور بیٹے کے درمیان رشتوں کی کہانی کو تری وکرم سرینواس اس فلم میں پیش کرنے جارہے ہیں۔ فلم کی موسیقی کا ذمہ موسیقار ایس ایس تھمن کو سونپا گیا ہے۔