ناناوتی پینل نے عدالت کو گمراہ کیا : سنجیوبھٹ

احمدآباد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) معطل آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ نے الزام عائد کیا ہیکہ 2002ء گجرات فسادات کی تحقیقات کررہے جسٹس ناناوتی کمیشن کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے ہائیکورٹ کو گمراہ کیا ہے۔ انہوں نے سکریٹری ناناوتی کمیشن کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ کمیشن کی طرف سے نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ نے دانستہ طور پر یہ کہتے ہوئے ہائیکورٹ کو گمراہ کیا کہ 14 اکٹوبر 2013ء کو (عدالت کا) حکمنامہ کمیشن کو روانہ نہیں کیا گیا تھا۔