نامپلی میں اتوار کو رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ملت فنڈ کے پروگرام سے لاکھوں افراد کا استفادہ
حیدرآباد ۔13 ستمبر ( سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے ’’سیاست‘‘ اور ملت فنڈ کی جانب سے 86 واں دوبدو ملاقات پروگرام دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ اضلاع اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی انفرادیت کے ساتھ منفرد شناخت بناچکا ہے ۔ جہاں الحمدللہ والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد ان پروگراموں سے استفادہ کررہی ہے ۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اتوار 16 ستمبر کو صبح 10تا 4بجے شام ریڈروز پیالیس روبرو حج ہاؤز نامپلی منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب زاہد علی ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ اب تک منعقدہ پروگرام میں والدین کی بڑی تعداد نے اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کر کے موزوں رشتے طئے کئے ہیں جن کے لڑکے اور لڑکیاں اپنے اپنے گھروں میں خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ آصف نگر میں منعقدہ پروگرام میں والدین نے شرکت کرتے ہوئے رشتوں کا انتخاب کیا ہے ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر دوبدو پروگرام نے بتایا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیوڈاٹا کاپیز زائد تعداد میں رکھیں تاکہ رشتوں کے انتخاب میں انہیں آسانی پیدا ہوسکے ۔ انتظامیہ نے والدین کی سہولت کیلئے کاؤنٹرس کا نظم کرے گی تاکہ آسانی کے ساتھ والدین ان کاؤنٹرس تک پہنچ کر والدین سے بات چیت کرسکیں ۔ اس کے علاوہ انہیں یہاں آن لائن کی سہولت بھی مہیا رہے گی ۔ والدین اس کاؤنٹر پر ضروری معلومات لیتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اسی طرح دوبدو ملاقات پروگرام میںوالدین اور سرپرستوں کیلئے ایس ایس سی ‘ انٹرمیڈیٹ ‘ بی ایس سی ‘ بی کام ‘ ایم ایس سی ‘ ایم کام ‘ ایم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس ‘ بی فارمیسی ‘ گریجویٹس ‘ پوسٹ گریجویٹس ‘ عقد ثانی ‘ تاخیر سے شادیوں کیلئے بے چین والدین کیلئے بھی کاؤنٹرس رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو بھی شہر حیدرآباد سے عالمی سطح تک راست ٹیلی کاسٹ کی یوٹیوب ‘ فیس بک ‘ سیاست ٹی وی کے ذریعہ سہولت مہیا کی جارہی ہے تاکہ ہندوستانی افراد جو امریکہ ‘ آسٹریلیا ‘ سعودی عرب ‘ دبئی ‘ شارجہ ‘ ابوظہبی ‘قطر ‘ عرب امارات کے علاوہ یوروپی ممالک میں مقیم ہیں اس پروگرام کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے ۔ اس پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام کے فون نمبر 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔