طلبہ میں تلگو، انگلش ریڈنگ مہارت پیدا کرنے BodhaGuru کا اقدام
حیدرآباد 26 اگسٹ (پریس نوٹ) یڈ ۔ ٹیک پر مبنی حیدرآباد کے ایک سماجی ادارہ، بودھا گرو کی جانب سے نامپلی منڈل حیدرآباد میں 30 گورنمنٹ پرائمری اسکولس میں Njoy ریڈنگ کٹس فراہم کئے گئے۔ ان اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس کو عالیہ ماڈل گورنمنٹ پرائمری اسکول، حیدرآباد پر ٹریننگ دیتے ہوئے یہ کٹس فراہم کئے گئے۔ اس کا مقصد گریڈ 1 تا 5 میں زیرتعلیم 2000 طلبہ کی تلگو اور انگلش ریڈنگ اسکلس کو بہتر بنانا اور ان میں ریڈنگ کی مہارت پیدا کرنا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز مسٹر اوم پرکاش ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس نامپلی منڈل کی موجودگی میں کیا گیا۔ ان کے علاوہ اس موقع پر بودھا گرو کے فاؤنڈرس مسٹر سمیر جین اور مسز انوبھا جین اور ہیڈ ماسٹرس موجود تھے۔ Njoy Reading Kit ایک بس کی شکل کا الیکٹرانک لرننگ کھلونا ہے جس میں زبانوں (تلگو، ہندی، اردو اور انگلش) سیکھنے کے لئے 30 آڈیو کا ایک سیٹ اور ان زبانوں کو سیکھنے میں معاون کتابیں ہیں۔ یہ کٹ بچوں کی پسند کی ڈیزائن کا ہے۔ اس میں اِن بلٹ اسپیکرس ہے۔ بیاٹریز پر چلتا ہے اور اس میں بہت کم پاور استعمال ہوتا ہے (روزانہ ایک گھنٹہ استعمال کرنے پر یہ ایک ماہ تک رہ سکتا ہے) جبکہ کتابوں کو حکومت تلنگانہ کے 3R پروگرام خطوط پر تیار کیا گیا ہے۔ Bodha Guru کی جانب سے ان کٹس کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکولس کے ساتھ تعاون و اشتراک کیا جارہا ہے چنانچہ نامپلی منڈل میں گورنمنٹ پرائمری اسکولس میں Njoy Reading Kits فراہم کئے گئے ہیں۔