نامپلی اسٹیشن پر چارمینار اکسپریس کے کوچ میں آتشزدگی

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار اکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگنے کے نتیجہ آج صبح سنسنی پھیل گئی۔ معمولی سی نوعیت کی آتشزدگی کے واقعہ پر فوری قابو پالیا گیا۔ ذرائع کے بموجب چارمینار اکسپریس کے S-2 کمپارٹمنٹ میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں آگ لگ گئی۔ پلاٹ فارم نمبر 6 پر موجود چارمینار اکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد وہاں موجود مسافرین نے ریلوے حکام کو اطلاع دی جس کے فوری بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں چارمینار اکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔