نامپلی اسمبلی حلقہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کی خواہش

تلگودیشم امیدوار جناب محمد فیروز خاں کی رائے دہندوں سے ملاقات، کامیاب بنانے کی اپیل

حیدرآباد 28 اپریل (پریس نوٹ ) جناب محمد فیروز خاں امیدوار تلگودیشم حلقہ نامپلی نے اپنے ایک بیان میں رائے دہندوں سے گذارش کی ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں تا کہ ووٹ ضائع نہ ہوجائیں ۔ فیروز خاں نے کہا کہ پچھلی شکست کے باوجود پانچ سال تک آپ کے درمیان رہتے ہوئے آپ کے دکھ درد کو سمجھا، آپ کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے عملی اقدامات کرتے ہوئے صحیح طریقہ سے شدید گرما میں پانی سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اپنے ذاتی اخراجات سے ٹینکرس کے ذریعہ سلم علاقوں کے علاوہ جہاں پر پانی سربراہ نہیں کیا جارہا تھا وہاں تک میں نے پانی سربراہ کیا، بچوں میں تعلیمی شعور بیدار کرتے ہوئے مفت تعلیمی اشیاء فراہم کی، کئی اردو سرکاری مدارس میں پانی کی سہولت فراہم کی۔ بچوں کو بیٹھنے کیلئے کرسیاں تک نہیں وہاں جاکر ایسے مدارس کی نشاندہی کرتے ہوئے واٹر ٹینک ،انفراسٹرکچر و دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ۔ مفت میڈیکل کیمپ ذریعہ ماہر امراض ڈاکٹرس ذریعہ تشخیص کا ذریعہ بنایا گیا مفت دواوں کی تقسیم کروائی گئی ۔ غریب و نادار لڑکیوں کی شادی کے فنڈ مہیا کروایا گیا،کھیل کود میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اسپورٹس میٹریل فراہم کیا گیا ،خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹر کا قیام عمل میںلایا گیا ۔ کمپیوٹر سنٹرس قائم کروائے گئے ۔ جناب محمد فیروز حان نے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حلقہ نامپلی کی عوام سے خواہش کی کہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کریں تا کہ حلقہ نامپلی کا روشن مستقبل ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا ہیکہ اگر میں کامیاب ہو جاؤں تو اردو سرکاری مدارس میں انفراسٹرکچر کے علاوہ بنیادی سہولتوں اور مزید اساتذہ کا تقرر عمل میںلایا جائے گا ۔ ہر مسلم علاقہ میں ایک سرکاری دواخانہ قائم کیا جائے گا۔ روڈ صاف ستھری ہوجائیں گی، ضعیف افراد کے لئے پارکس میں چہل قدم کیلئے مزید سہولتیں فراہم کئے جائیں گے اور ایسے تمام مسائل جو کہ عوام کے مفاد میںہے حل کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ میرا بیس سالہ سماجی خدمات کا ریکارڈ ہے میں تعلیم یافتہ ہوں ایوان اسمبلی میں اپنی بات پہنچانے کے قابل ہوں ۔ مجھے کسی پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہی نہیںہے ۔ فیروز خان نے مزید بتایا کہ حلقہ نامپلی میں گھر گھر جاکر بزرگوں ،دوستوں ،خواتین اور نوجوانوں تک اپنی بات پہنچا چکا ہوں ۔ میں اپنی جانب سے کوئی کثر انتخابی مہم کیلئے باقی نہیں رکھا باوجود اس کے حلقہ نامپلی کا بچہ بچہ واقف ہے اب آپ کے سامنے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے،جھوٹی باتیں منسوب کی جائے گی میں جانتا ہوں کہ میں آپ کا دل جیت لیا ہوں اور آپ کے بدولت سیٹ بھی جیت جاوں گا۔ آپ سے ادباً گذارش یہ ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیکل کے نشان پر ووٹ کا استعمال کریں۔