نئی دہلی۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی دہلی کے سریتا وہار تھانے میں تعینات دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل روہت نائر کی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر پنکج سنگھ نے چہارشنبہ کو بتایا کہ 40 سالہ روہت کی موٹر سائیکل کو کل رات شکر پور کے قریب گیتا کالونی روڈ پر مبینہ طور پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ روہت کو فوری طور پر لال بہادر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ شاہدرہ کے کرشنا نگر علاقے کا رہنے والا روہت جنوب مشرقی دہلی کے سریتا وہار تھانے میں تعینات تھا۔ اس کے خاندان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔