بھرت پور، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں بھرت پور کے ڈیگ واقع مالي پورا روڑ کے کنارے آج صبح ایک نامعلوم نوجوان کی جلتی ہوئی نعش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچے پولیس حکام نے نوجوان کے جسم اور کپڑوں میں لگی آگ کو بجھایا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی نعش کی کنپٹی پرسوراخ اور سر پر چوٹ کے نشان ہیں اور اس کے پاس میں ہی خون پھیلا ہوا ہے ۔ نوجوان کے قریب کچھ جلنے والی چیزیں بھی پھیلی ہوئی تھیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم نوجوان کو مار کر تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے ۔ واقعہ صبح چار یا پانچ بجے کے دوران انجام دیا گیا ہے ۔ پولیس افسران نے ایس ایف ایل کی ٹیم کو موقع پر طلب کیا ہے ۔ تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔