حیدرآباد13؍ ستمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس حبیب نگر اور پی ایس حسینی علم کے مراسلے میں 2 مسلم خاتون نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پی ایس افضل گنج کے مراسلے میں 2 اور پی ایس مالی لارڈپلی سے 1 پی ایس کلثوم پورہ 2 ‘ ریلوے پی ایس سکندرآباد 1 پی ایس منگل ہاٹ 1 ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ 2 ‘ پی ایس ملک پیٹ 1 ‘ پی ایس بہادرپورہ 1 یلوے پولیس نامپلی 1 کے علاوہ پی ایس حبیب نگر 2 جملہ 16 مسلم نعشوں بشمول زنانہ نعشوں کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں انجام دی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی ۔ ان نعشوں کو دوخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کیا گیا ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے اہلیان محلہ کوکٹ پلی کا شکریہ ادا کیا ۔