نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد۔/23جون ، ( سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی اجئے سنگھ کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ شخص اجے سنگھ جو رام سنگھ پورہ علاقہ کے ساکن پروت سنگھ کا بیٹا 21جون کو رات نامعلوم افراد کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق رات دیر گئے چند نامعلوم افراد اجے سنگھ پر حملہ آور ہوکر لاٹھیوں اور سلاخوں سے مار پیٹ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھاجو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

برقی شاک کا شکار شخص کی موت
حیدرآباد۔/23جون، ( سیاست نیوز) کندکور کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ رماوت راجو جو کندکور کے علاقہ گمڑیگل ولیج کا ساکن تھا یہ شخص کل کھیت میں کام کررہا تھا برقی تاروں کی مرمت کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔