نامعلوم افراد کی فائرنگ ، آسام پولیس کانسٹبل ہلاک ، دو زخمی

دیپھو ؍ گوہاٹی ۔ /20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد کی ناگالینڈ سرحد سے فائرنگ کے نتیجہ میں آسام پولیس کا ایک کانسٹبل ہلاک اور فارسٹ ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے سکیورٹی اور فاریسٹ عہدیداروں پر اچانک فائرنگ کردی ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے دستی بم بھی پھینکے ۔ اس علاقہ میں تقریباً 150 غیرقانونی مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔