نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر کو زندہ جلایا

سدھارتھ نگر: 22 مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے موہانہ قصبہ میں ایک خاتون ٹیچر کا ہاتھ پیر باندھ کر کچھ شرپسند عناصر نے زندہ جلا دیا۔ پولیس اطلاعات کے مطابق ضلع جالون کی رہنے والی اسسٹنٹ ٹیچر انجلی یادوموہانہ قصبے میں ایک دیگر خاتون ٹیچر خوشبو کے ساتھ رہتی تھیں۔پیر کو اسکول بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اپنے گھر چلی گئی تھی اور انجلی اکیلے کمرے میں تھی ۔ منگل کی شام آس پاس کے لوگوں نے اس کے کمرے سے دھواں نکلتا دیکھا تو ان کو تشویش ہوئی اور وہ لوگ حالات کا صحیح اندازہ لگانے کے لئے اس کے کمرے کے پاس گئے ۔ وہاں پہنچ کرانہوں نے دیکھا کہ اس کے کمرے کے دروازے باہر سے بند ہے انہوں نے دروازہ کھول کردیکھا تو انجلی کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور وہ بری طرح سے جل چکی تھی۔ ان لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ معاملے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے انجلی کے موبائل کال کی تفصیلات کی بنیاد پر کچھ افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کرر ہی ہے ۔ملحوظ رہے کہ متاثرہ کی پہلی تعیناتی نوگڑھ بلاک کے کنچن پور پرائمری اسکول میں ہوئی تھی اور چار مہینے کے بعد ان کا جونیئر ہائی اسکول گوہنیا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔