نالوں کی درستگی کی تحقیقات کا مطالبہ : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (این ایس ایس) صدر تلنگانہ تلگودیشم اے ریونت ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ جی ایچ ایم سی میں رشوت ستانی کے سبب حیدرآباد کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بارش کے سبب پیش آنے والی مشکلات کیلئے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی لاپرواہی کو ذمہ دار قرار دیا۔ ریونت ریڈی یہاں نظام پیٹ، بھنڈاری علاقوں میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جی ایچ ایم سی عملہ مقامی عوام کے مکانوں میں داخل ہوجانے والے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی تعاون نہیں کررہا ہے۔ محکمہ بلدیہ کے حکام کے اس دعویٰ کو نالوں کی مرمت کیلئے 480 کروڑ کے مصارف برداشت کئے گئے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا اگر ایسا کیا گیا ہے تب آج نالے کیوں ابل رہے ہیں۔