ناقص آپریشنس ، ہائیکورٹ کی ازخود کارروائی

بلاسپور 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت سے ناقص نس بندی آپریشن کے بارے میں اندرون 10دن رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ہے۔ ہائیکورٹ نے اِس واقعہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ ناقص آپریشنوں کی وجہ سے 11 خواتین ہلاک ہوگئیں اور دیگر کئی ایک حالت نازک ہے۔ عدالت نے دو وکلاء سلیم قاضیا اور سنیتا جین کو اِس سانحہ کے سلسلہ میں عدالت کی مدد کرنے کیلئے مقرر کیا۔ جسٹس ٹی پی شرما اور جسٹس اندر سنگھ گوویجا نے اخباری اطلاعات کا سنگین نوٹ لیتے ہوئے حکومت کے زیراہتمام منعقدہ نس بندی کیمپس میں پیڈاری دیہات تخت پور بلاک میں ناقص نس بندی آپریشنوں سے 11 خواتین ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ کئی دواخانہ میں ہیں اور وہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔