نافٹا سودے میں کناڈا کی ضرورت نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کناڈا کو شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدہ (نافٹا) میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو اس میں مداخلت نہ کرنے کے لئے خبردار کیا انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کی مداخلت کرتی ہے تو وہ سہ فریقی تجارتی معاہدے کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے روز اپنے ٹوئٹ اکاؤٹ پر کہا کہ نئے نافٹا سودے میں کناڈا کو شامل کرنے کی کوئی سیاسی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر ہم دہائیوں سے برا بھلا سننے کے بعد امریکہ کے لئے مناسب سودا نہیں کرتے ہیں تو کناڈا باہر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ان مذاکرات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے یا پھر میں مکمل طور پر نافٹا کو ختم کردوں گا اور ہم پہلے سے کافی بہتر حالت میں ہوں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز میکسکو کے ساتھ دو فریقی معاہدے پر دستخط کرنے کے اپنے ارادے سے کانگریس کو آگاہ کردیا تھا۔ امریکہ اور کناڈا کے درمیان نافٹا مذاکرات پر اتفاق رائے نہ ہوپانے کے سبب دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات جمعہ کو ختم ہوگئے تھے ۔ مسٹر ٹرمپ نے پیر کو میکسکو کے ساتھ سودا کیا تھا۔