ناسا کا راکٹ گر تباہ

واشنگٹن ۔ 28 / جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجاجانے والا ناسا کا راکٹ گر تباہ ہوگیا ۔ یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقہ کیپ کیناورل سے خلا ء داغا گیا تھا ۔ بغیر پائیلٹ کا یہ راکٹ کچھ دیر بعدہی پھٹ کر تباہ ہوگیا ۔ امریکی اسپیس ایکس کی یہ کوشش تیسری مرتبہ بھی ناکام ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جنوری اور اپریل میں بھی راکٹ داغا گیا تھا جو سمندر میں گر تباہ ہوگیا ۔