واشنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا نظام شمسی میں موجود شہابیے کے نمونے حاصل کرنے کے لئے خصوصی خلائی جہاز تیار کرے گا۔ اس نمونے سے نظام شمسی کے آغاز کے حالات اور زمین پر زندگی کی ابتدا کا باعث بننے والے نامیاتی مواد اور پانی کے ذرائع کا پتہ چلایا جائے گا۔ ناسا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق او سیرس ریکس نامی خلائی جہاز جو اوریجنز سپیکٹرل انٹرپریٹیشن ریسورس آئنڈینٹیفیکیشن سیکیورٹی ریگولتھ ایکسپلورر کا مخف ہے 2016ء کے اواخر میں اپنے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔