نازیوںکی خفیہ ہتھیاروں کی فیکٹری دریافت

آسٹریا میں زیرزمین نیوکلیئر بم کی تیاری کا بھی انکشاف
لندن ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں ایک ایسی دریافت سامنے آئی ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ آسٹریا میں زیرزمین ہتھیاروں کی ایک ایسی خفیہ فیکٹری دریافت ہوئی ہے جہاں نیوکلیئر بم بھی تیار کیا گیا ہوگا۔ سینٹ جارجین اینڈرگوسین نامی علاقہ میں 75 ایکڑ پر محیط قائم کردہ فیکٹری میں عام تباہی مچانے والے ہتھیاروں کی ٹسٹنگ بھی کی جاتی ہوگی۔ اخبار میرر نے یہ اطلاع دی۔ یہ فیکٹری نازیوں کی تھی جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایس ایس کے سربراہ اور ہٹلر کے دائیں ہاتھ سمجھے جانے والے شحص ہنرچ ہملر اس فیکٹری کا خاص خیال رکھا کرتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری خفیہ طور پر ہتھیار تیار کرنے کا سب سے بڑا مقام تھا۔ ایک آسٹریائی ڈاکیو منٹری ساز انڈریس سولزر نے اسے دریافت کیونکہ اسے ایک قدیم آسٹریائی فزسٹ کی ایک قدیم ڈائری میں زیرزمین بنکرس کے تذکرے کے بارے میں پڑھنے کا موقع ملا تھا۔ اس فیکٹری کو انتہائی مشاقی کے ساتھ خفیہ رکھا گیا تھا اور بلڈوزر چلاتے وقت فیکٹری کے باب الداخلہ کو چھپانے کیلئے گرینائیٹ کی بڑی بڑی پلیٹوں کو کاٹنا پڑا تھا۔ زمینی طوالت معلوم کرنے کے لئے کہ فیکٹری کتنے رقبہ پر محیط ہے، زمین راڈار کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔