ناروے میں فائرنگ ‘ کوئی زخمی نہیں ‘ حملہ آور گرفتار

کوپن ہیگن۔5نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ناروے کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو آتشی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ اس پر شبہ ہے کہ اُس نے اوسلوکے قلب میں فائرنگ کی تھی لیکن اس فائرنگ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا ۔ پولیس کے بموجب اس شخص کو اوسلو کے مضافاتی علاقہ میں ایک چرچ پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ عوام پر کی ہوئی فائرنگ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں ۔ تاہم پولیس کو عینی شاہدین کی تلاش ہے ۔ آج کا واقعہ اسٹارٹرویٹ چوراہے پر پیش آیا جو اوسلو ڈام کرک چرچ سے متصل واقع ہے ۔