اوسلو ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناروے کی پولیس نے اپنے تین شہریوں کو مبینہ طور پر شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار عسکریت پسند گروپ کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ناروے پولیس سکیورٹی سروس پی ایس ٹی کے مطابق ان میں سے دو افراد مبینہ طور پر عراق میں اسد حکومت کے خلاف جنگ کرنے والے القاعدہ نیٹ ورک سے قریبی عسکریت پسند گروپ ’ اسٹیٹ اِن عراق اینڈ لیونٹ‘ ISIL کی طرف سے غیر ملکی جنگجوؤں کی حیثیت سے لڑ چکے ہیں۔ ان پر آئی ایس آئی ایل کو جنگی مواد فراہم کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔ ان میں سے ایک 29 سالہ صومالی نژاد ہے جبکہ بقیہ دونوں سابقہ یوگوسلاویہ میں پیدا ہونے والے بھائی (24 سالہ اور 27 سالہ) ہیں۔
ایم ایف حسین کی آخری پینٹنگس کی نمائش
لندن ۔ 28 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامور مصور ایم ایف حسین کی 8 نادر و نایاب پینٹنگس کو پہلی مرتبہ مشہور وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کا تہذیبی سفر کے عنوان سے یہ سیریز 2008 ء میں لکشمی متل کی اہلیہ اوشا متل نے شروع کی تھی۔ ایم ایف حسین نے انتقال سے قبل یہ نادر و نایاب پینٹنگس بنائی، ان کا جون 2011 ء میں لندن کے ہاسپٹل میں انتقال ہوا۔