نارسنگی میں کارڈن سرچ ۔ 53 مشتبہ افراد حراست میں

حیدرآباد۔/9 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ نارسنگی میں ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور مسٹر اے وینکٹیشور راؤ کی زیر نگرانی کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3594 افراد کی تلاشی لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نارسنگی علاقہ میں ایسے کئی تعمیری مزدوروں کے کیمپ موجود ہیں جن میں اڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور مختلف زیر تعمیر عمارتوں میں کام کرتے ہیں۔ 200 پولیس عملے پر مشتمل پولیس کی ٹیموں نے رات دیر گئے کارڈن سرچ آپریشن کرتے ہوئے 53 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ علاوہ ازیں اس کارڈن سرچ آپریشن کے دوران 8 موٹر سیکلیں ضبط کرلی گئیں۔