ونپرتی 20 اپریل ( سیاست نیوز ) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے پبیر منڈل میں ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش نے روڈ شو کیا۔ اس موقع پر وہ عوام سے خطاب کررہے تھے کہ ٹی آر ایس کارکنوں نے پانی کی بوتلوں سے ان پر حملہ کیا ۔ پولیس ٹی آر ایس کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس واقعہ پر ٹی ڈی پی کارکنوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی وہاں موجود ٹی آر ایس کی انتخابی مہم کی کو نذر آتش کیا ۔ نارا لوکیشن نے عوام سے دس منٹ خطاب کر کے دس قدم بھی نہیں نکلے کہ ٹی پی ڈی کارکنوں نے کار کو نذر آتش کیا ۔ اس واقعہ میں ٹی ڈی پی ناگر کرنول لوک سبھا امیدوار بی نرسمہا معمولی زخمی ہوئے ۔ اس واقعہ پر عوام میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کو ادھر اُدھر دوڑتے دیکھا گیا ۔