نادان بکری نے اپنی جان گنوادی

اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔
ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کیلئے وہاں آنکلی۔ بکری نے لومڑی سے پوچھا : ’’اے بہن! یہ بتاؤ کہ پانی کیسا ہے؟‘‘ لومڑی نے جواب دیا : ’’پانی بہت اچھا ہے… ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں پیا۔میں نے خود اتنا پی لیا ہیکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں بیمار نہ پڑجاؤں‘‘۔ یہ سن کر پیاسی بکری نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے کنویں میں کود گئی۔ موقع غنیمت جان کر لومڑی پھرتی سے بکری کے سینگوں کا سہارا لے کر کنویں سے باہر آ گئی اور بکری …؟ بکری وہیں رہ گئی…