ناخوشگوار موسم سے ہماچل پردیش میں راہول اور مودی کے جلوس متاثر

شملہ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) موسلا دھار بارش اور ناخوشگوار موسم ممکن ہے کہ ہماچل پردیش میں جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس راہول گاندھی کے جلوسوں کو متاثر کریں، محکمہ موسمیات نے تازہ ناخوشگوار موسم کا انتباہ 10 اور 11 مئی کے لئے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اِن تواریخ کو گرج چمک کے ساتھ طوفان آنے کا اندیشہ ہے۔