سہرسہ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ضلع سہرسہ کے بسنھي تھانہ علاقہ کے دھرافدکی چک گاؤں میں ایک ناخلف بیٹے نے کل دیر رات اپنے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ناگو عرف نعیم الدین (70) کا اپنے بیٹے محمد منصور کے ساتھ زمین کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی کو لے کر کل دیر رات محمد منصور نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد منصور موقع سے فرار ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔