میرٹھ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )نا جائز بچہ پیدا کرنے سے انکار پر ایک گیسٹ ہاوز مالک نے ایک 22 سالہ خاتون طالبہ کی عصمت ریزی کے اپنے دوستوں کے ذریعہ پٹائی کروادی ۔ پولیس نے بتایا اس واقعہ میں 5 افراد بشمول گیسٹ ہاوز اور ایک خانگی ہاسپٹل کے مالک کو آج صبح گرفتار کرلیاگیا۔ یہ واقعہ 3 فبروری کو پیش آیا تھا۔ سرکل آفیسر سیول لائنس مسٹر وندنا مصرا نے بتایا کہ گرفتار شدہ میں 2 خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ طالبہ کی شکایت کے بموجب وہ جاگرتی وہار میں واقع سبھاش بھارتی کے گیسٹ ہاوز میں کام کرتی تھی جہاں ملزم نے اس کی عصمت ریزی کرتے ہوئے یہ اصرار کررہا تھا کہ ٹسٹ ٹیوب کے طریقہ کار پر اسے ایک بچہ پیدا کر کے دے جب اس نے انکار کردیا تو اپنے 4 ساتھیوں کے ذریعہ پٹوائی کروائی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے ہاسٹل روانہ کردیا گیا۔