مظفر نگر 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر ضلع میں ایک 17 سالہ لڑکی کے اغوا کی شکایت کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ لڑکی دوسرے فرقہ کے نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی ہے ۔ بی جے پی کارکنوں نے اس جوڑے کو آئی جی آلوک شرما سے ملاکر تحفظ کی درخواست کی تھی ۔ تاہم لڑکی کے افراد خاندان کا کہنا ہے کہ سنجیو اور تین دوسروں نے لڑکی کا اغوا کیا ہے اور اس کو جبری طور پر مذہب تبدیل کروایا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔