نائیڈو کو گولی مار دو، جگن کے ریمارکس پر الیکشن کمیشن کی نوٹس

حیدرآباد 6 اگسٹ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ان کے ریمارک نائیڈو کو گولی مار دو پر نوٹس جاری کی ہے۔ نندیال میں جمعرات کے دن جلسہ عام سے خطاب کے دوران جگن نے کہاکہ نائیڈو کو گولی مار دو۔ نندیال ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر پرسنا وینکٹیش نے کہاکہ جگن کو نوٹس دی جاچکی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر وضاحت کریں۔ نندیال اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے مبینہ طور پر یہ کہاکہ اگر چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کو سڑک پر گولی مار کر ہلاک کردیا جائے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔