نائیڈو کو حامد انصاری کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سبکدوش ہونے والے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے نائب صدر جمہوریہ انتخاب میں تاریخی کامیابی پر ایم وینکیا نائیڈو کو مبارکباد دی ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انصاری نے نائیڈو کو مبارکباد دی اور نائب صدر جمہوریہ ہند کی حیثیت سے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دو مرتبہ نائب صدر جمہوریہ رہنے والے حامد انصاری کی میعاد 10 اگست کو ختم ہورہی ہے ۔ ۔