حیدرآباد /12 جون ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو ممکن ہے اس ماہ کے اواخر جنوبی کوریا ، جاپان اور ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور تعاون حاصل کرسکیں ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ سفر ممکنہ طور پر 26 جون کو شروع ہوگا ۔ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے سنگ بنیاد تقریب کے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ سنگاپور اور جاپان کے وزرائے اعظم کو بھی دعوت متوقع ہے۔