نائیڈو نے ٹرین حادثہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا

وجئے واڑہ 22 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وجیا نگرم میں ہوئے ٹرین حادثہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ انہوں نے فارنسک ٹیموں کو بھی حادثہ کے مقام کا دورہ کرنے کی ہدایت دی کیونکہ ریلوے حکام نے اس حادثہ میں سبوتاج کا امکان مسترد نہیں کیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور اوڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک سے بھی بات کی ہے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ سبوتاج کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے ۔ یہ حادثہ وجیا نگرم میں کل رات دیر گئے پیش آیا ۔