حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (این ایس ایس) چندرا بابو نائیڈو حکومت اپریل سے عارضی خیمے نصب کرتے ہوئے آندھرا پردیش سے کام کرنا شروع کرے گی۔ چیف منسٹر نے سینئر تلگو دیشم لیڈر اور رکن اسمبلی جی بچیا چودھری کی اس رائے سے اتفاق کیا کہ عارضی شیڈس کے ذریعہ حکمرانی کی تجویز پر نکتہ چینی نہیں کی جانی چاہئے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ لینڈ پولنگ اور دیگر مسائل کی وجہ سے دارالحکومت کے قیام میں مشکل ہورہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حیدرآباد صرف ایک سیاسی دارالحکومت ہوگا جبکہ آندھرا پردیش کا دارالحکومت وجئے واڑہ سے قریب قائم کیا جائے گا۔