ابوجا، 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے صدر محمد بوحاري نے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی بیماری کا علاج کروانے کے بعد ملک واپس آنے کے لئے تیار ہیں اور وہ اب ڈاکٹر سے چھٹی ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں آج یہ اطلاع دی گئی۔قابل ذکر ہے کہ اس سال دوسری بار کسی نامعلوم بیماری کی وجہ سے انہیں اپنا علاج کروانے برطانیہ آنا پڑا ہے جس کے بعد ملک میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ کیا بوحاري ملک چلانے کے قابل ہیں۔