مائیدوگوری۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کے شہر مائیدوگوری کے ایک بازار میں دو مسلسل کار بم دھماکوں سے کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں جو شادی کی ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے اور دیگر افراد آؤٹ ڈور ٹی وی اسکرین پر فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔ جھلکیوں میں ایک مشتبہ شخص کو زدوکوب کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔
بولیویا کارنیوال پریڈ میں 4 ہلاک
لاپاز۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پورورو سطح مرتفع میں کارنیوال پریڈ کے پہلے دن ایک پُل کے منہدم ہوجانے سے اس کے نیچے سے گزرنے والے تماشائیوں اور موسیقاروں میں سے کم از کم 4 ہلاک اور دیگر 60 زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ کارلوس رومیرو نے کہا کہ یہ افراد عارضی پیدل پُل کے نیچے سے گزر رہے تھے جب کہ یہ منہدم ہوگیا۔