نائیجیریا میں خودکش حملے میں14 افراد ہلاک

میداگوری، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں آج ایک خود کش حملے میں 14 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ۔ہنگامی محکمہ نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ حملے کے طریقے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حملہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے کیا ہے ۔سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (سیما) نے بتایا کہ حملہ آور نے یہاں ایک عمارت میں گھس کر خود کو اڑا لیا۔ واقعہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 24 زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق بورنو ریاست کے دکوا میں یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب اس دہشت گرد تنظیم پر تیل سروے کرنے والی ٹیم کو اغوا کرنے اور ان میں سے کچھ کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ فوج کی جانب سے بعد میں چلائی گئی امدادی مہم میں تیل سروے اہلکار، امدادی، فوج اور نگرانی کمیٹی سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تیل اہلکار کے اغوا کے بعد نگراں صدر یمي اوسینباجو نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج بھیجی تھی۔