ابوجہ۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کے شہرکانو میں خودکش حملہ میں 3 ملازمین پولیس سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھاری گاڑی سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ حملہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم کانو شہر میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی جانب سے حملوں کا سلسلہ پانچ سال سے جاری ہے۔