نائیجیریا : سڑک حادثے میں 19 افرادہلاک

ابوجہ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کے شمالی صوبے جیگاوا کے گوارام سبوا علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے ترجمان عبدل جنجری نے بدھ کو 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادٖثے میں 21 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ منگل کو ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ باہم رشتہ دار تھے اور پڑوسی ریاست باؤچی میں ایک شادی کی تقریب میں حصہ لے کر لوٹ رہے تھے ۔ یہ حادثہ بس کے اگلے ٹائرکے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد بس پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ بس میں قوت برداشت سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔مسٹر جنجری نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔