نائیجیریا۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 20افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ بم دھماکہ نیانیا کے بس ٹرمینل پر ہوا اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ یہ بم حملہ اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہوا۔